ترکی، عراق اور افغانستان کیساتھ پانی کے حقوق پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے بعض پڑوسی ممالک کی طرف سے سرحدی دریاؤں اور ان پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق امور کی پیروی کے لیے خارجہ، داخلہ اور توانائی کی وزارتوں کے درمیان مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا حوالہ دیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے تیرہویں حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے آبی سفارت کاری کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ہم نے وزیر توانائی کے ساتھ وزارت خارجہ میں ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے اب تک دو یا تین اجلاس منعقد کیے ہیں۔.
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، داخلہ اور توانائی کے درمیان ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سرحدی دریاؤں اور بعض پڑوسی ممالک میں ان پر ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مسائل کی پیروی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ دریائے عرس پر بننے والے ڈیموں کے بارے میں دو طرفہ بات چیت کی اور ہم نے عراقی فریق سے بھی بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ہم نے افغانستان میں گورننگ باڈی سے بات کی، گزشتہ سال کے آخر میں ترکی کا ایک وفد بھی ایران پہنچا تھا اور ہم نے ترکی اور افغانستان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ متعلقہ امور پر عمل کیا جا سکے۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .